ارشد ندیم فن لینڈ کے ایونٹس سے باہر ، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی تصدیق

 ارشد ندیم فن لینڈ کے ایونٹس سے  باہر ، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی تصدیق

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم انجری اور ویزہ مسائل کے باعث فن لینڈ میں ہونے والے ایونٹس میں شرکت نہیں کرینگے ۔۔

ارشد ندیم لاہور میں ٹریننگ کے دوران ٹانگ کی تکلیف کاشکار ہو گئے تھے تاہم پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ فٹنس عدم شرکت کا سبب نہیں بلکہ وقت کی کمی کی وجہ سے موسم سے ہم آہنگ نہ ہونا مسئلہ تھا۔ ارشد ندیم فن لینڈ میں ہونے والے ایونٹس میں شرکت نہیں کریں گے ، جولائی میں ارشد ندیم پیرس میں ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے ، اس طرح پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں