بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

 بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے اسلام آباد بیس بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے ۔

گزشتہ روز اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپا نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 15 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں عبدالصمد، علی رضا، واصف،راحیل، حسنین، مجید، ارسلان، شکیب، احمد، جلال، زین، عباس، فہد، بلال اور شاہ رخ شامل ہیں منتخب ٹیم نیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ،یہ چیمپئن شپ 30 جون سے راولپنڈی میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے مختلف ڈیپارٹمنٹس، صوبائی اور ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں