سعودی عرب ای اسپورٹس کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب ای اسپورٹس کے  عالمی کپ کی میزبانی کرے گا

ریاض (اسپورٹس ڈیسک ) سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کا کہنا ہے کہ مملکت "ای سپورٹس" (الیکٹرانک سپورٹس) کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔

 آل الشیخ نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری ایک ویڈیو کلپ میں بتایا کہ اس مقابلے کی انعامی رقم 6 کروڑ ڈالر ہو گی جو ان کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے۔ آل الشیخ کے مطابق ای سپورٹس کے عالمی کپ کے مقابلے رواں سال تین جولائی سے 25 اگست تک سعودی دار الحکومت ریاض میں "بولیوارڈ سٹی" میں ہوں گے ، ان میں 30 عالمی ٹیمیں اور گیمنگ کی دنیا کے 1500 سے زیادہ پیشہ ور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں