لاہور میں گرمی بہت پڑ رہی ہے ، پٹھوں میں کھچاؤ آ گیا تھا، ارشد ندیم

لاہور میں گرمی بہت پڑ رہی ہے ، پٹھوں میں کھچاؤ آ گیا تھا، ارشد ندیم

لاہور(سپورٹس ڈیسک )اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہاہے کہ لاہور میں گرمی بہت پڑ رہی ہے اس دوران پسینے کی وجہ سے پٹھوں میں کھچاؤ آ گیا تھا لیکن اب پہلے سے بہتر ہوں، ٹریننگ جاری ہے اور اولمپکس کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔

پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو پیرس میں ہی ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لوں گا، اولمپکس سے قبل ڈائمنڈ لیگ کھیلنے کا مجھے فائدہ ہوگا۔ کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ پسینے کی وجہ سے مسلز پر منفی اثرات پڑتے ہیں یہی مسئلہ ارشد ندیم کے ساتھ ہوا ان کی پنڈلی کے مسلز میں کھچاؤ آ گیا تھا اب ری ہیب کے مرحلے سے گزر رہے ہیں بہتری آ رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں