اظہرمحمود کا الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

 اظہرمحمود کا الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود نے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ۔

اپنے بیان میں قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ، تمام الزامات جھوٹے ، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کرعوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ مایوس کن اور خطرناک ہے ، شواہد کے بنا بات کرنا قانونی جرم ہے ،ایسے تمام لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔اظہر محمود نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگا کرسوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کا عمل ناقابل قبول ہے ، مجھ پر اور میری فیملی پر بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ کپتان بابر اعظم کی جانب سے بھی الزامات لگانے والے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کے فیصلے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں