بابراعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے دستیاب ہونگے

بابراعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ  سیریزکیلئے دستیاب ہونگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ جاری ہے۔

اور وہ آئندہ ہفتے سے نیٹ پریکٹس کریں گے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کرکے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا قوی امکان ظاہرکیا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں