پاکستان کو ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس  چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

اسلام آبا د(سپورٹس رپورٹر )ساؤتھ ایشیا اتھلیٹکس نے پاکستان کو ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی دے دی۔

چیمپئن شپ 3 نومبر سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چیئرمین ساؤتھ ایشیا اتھلیٹکس میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے کہاکہ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت بھارت، بھوٹان، مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں