ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ

 ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ٹی ٹونٹی ، ون ڈے اور فرسٹ کلاس تینوں فارمیٹس کے ایلیٹ ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے ۔۔

جس میں ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت بھی لازم ہو گی۔ذرائع کے مطابق پچھلے سیزن کی کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹرز پانچ ٹیمیں منتخب کریں گے ، ان چیمپئنز ٹورنامنٹ میں سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی کی شرکت لازم ہو گی اورپاکستان ٹیم میں آنے کیلئے فارم اور فٹنس کے ساتھ ان ایونٹس کی کارکردگی پہلی سیڑھی ہو گی۔اس دوران کسی کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی نہیں دیا جائے گا، ٹیموں کو بڑے بزنس ہاؤس یا ملٹی نیشنل کمپنیاں سپانسر کریں گی ،سلیکٹر ہرفارمیٹ کے 5،5 ٹاپ پرفامرز کو ٹیموں کیلئے منتخب کریں گے تاکہ تمام ٹیمیں ہم پلہ ہوں۔ بقیہ 10،10کا انتخاب ٹیم انتظامیہ، کپتان، کوچز اور ٹیم خریدنے والی انتظامیہ کی مشاورت سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں