پی سی بی:ڈومیسٹک سطح پر سنٹرل کنٹریکٹس میں کمی کا امکان

پی سی بی:ڈومیسٹک سطح پر سنٹرل کنٹریکٹس میں کمی کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کے سنٹرل کنٹریکٹس کی نئی پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ تینوں فارمیٹ کا چیمپئنز کپ کھیلنے والے کرکٹرز کو دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز کپ میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر ٹیم میں 30 ٹاپ کرکٹرز ہوں گے ۔ ڈومیسٹک سینٹرلکنٹریکٹس بھی انہی 150 کھلاڑیوں کو دینے کی تجویز ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 360 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 210 ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے معاوضے بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں