روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے ، ویڈیو وائرل

 روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون  کے بوسے ، ویڈیو وائرل

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) ٹی 20ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی ٹیم کیلئے ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

ٹیم کو ویلکم کرنے کے لیے ہر عمر کا فرد اسٹیڈیم اور سمندر کنارے موجود تھا۔بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بزرگ خاتون بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بار بار چوم رہی ہیں۔اس دوران روہت شرما دیوار کے ساتھ لگے کھڑے رہے۔

 

 جبکہ معمر خاتون روہت کا کبھی ماتھا تو کبھی گال چومتی رہیں اور والہانہ انداز میں اپنے قومی ہیرو کو پیار کرتی رہیں۔اس موقع پر روہت شرما کے چہرے پر ناگواری ضرور نظر آئی مگر انہوں نے تحمل مزاجی کے ساتھ خاتون کو پیار کرنے دیا۔

رش کے باعث ویڈیو میں خالی کرو، خالی کرو کی مسلسل آوازیں آ رہی ہیں، یہ جملہ خود روہت شرما بھی بولتے نظر آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں