یوئیفا یورو کپ ،انگلینڈ کی رسائی کیساتھ سیمی فائنل لائن اپ مکمل

یوئیفا یورو کپ ،انگلینڈ کی رسائی کیساتھ سیمی فائنل لائن اپ مکمل

میونخ(سپورٹس ڈیسک )یوئیفا یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،جس کے ساتھ ہی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔۔

سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ساتھ سپین ،ہالینڈ اور فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ڈسلڈرف میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکیں۔میچ کے 75ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کی جانب سے بریل ایمبولو نے گول سکور کیا لیکن صرف پانچ منٹ بعد انگلینڈ کے بکایو ساکا نے میچ برابر کردیا۔مقررہ وقت میچ ایک، ایک سے برابر رہا، ایکسٹرا ٹائم میں بھی کوئی گول نہیں ہوا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔پنلٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔سپین اور فرانس 9جولائی کو میونخ میں جبکہ ہالینڈ اور انگلینڈ 10جولائی کو ڈورٹمنڈ میں سیمی فائنل کھیلیں گے ،فائنل 14جولائی کو برلن میں کھیلا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں