ڈسٹرکٹ کی سطح پر کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع

ڈسٹرکٹ کی سطح پر کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کی سطح پر فٹنس ٹیسٹ شروع ہوگئے ۔

لاہور میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے 4ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور پی سی بی چیئرمین کی ہدایت پر علاقائی سطح پر مزید ٹیسٹ متعارف کروائے جائیں گے ۔فٹنس ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑی ہی فٹنس کیمپ میں شرکت کرسکیں گے ، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، فٹنس اور تکنیک پر توجہ دی جائے گی۔45 دنوں میں ملک بھر میں 101 تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے ۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ فٹنس اولین ترجیح ہے ، ہر سطح پر فٹنس ٹرائلز ہوں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں