لیجنڈز کرکٹ ،پاکستان نے انگلینڈ کو 79رنزسے قابوکرلیا

لیجنڈز کرکٹ ،پاکستان نے انگلینڈ کو 79رنزسے قابوکرلیا

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک )ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان لیجنڈزنے انگلینڈ لیجنڈز کو 79۔۔رنز سے ہرا ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے

 مقررہ 20اوورزمیں 4وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے ،صہیب مقصود نے 44گیندوں پر 64رنز بنائے ،جس میں 6چھکے ، 2چوکے شامل تھے ،شعیب ملک نے 33گیندوں پر 51رنزکی 2چوکوں اور 5 چھکوں سے سجائی ،کامران اکمل 11اورشرجیل خان 13رنزبناسکے ،مصباح الحق23اورعبدالرزاق 20 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے ،سٹیورٹ میکر نے 2وکٹیں لیں ۔انگلینڈ کی ٹیم 17اوورزمیں 117 رنزبناکرآل آؤٹ ہوگئی ،فل مسٹرڈ 30رنزبناکر ٹاپ سکوررہے ،سعیداجمل نے تین وکٹیں لیں اورعبدالرزاق نے 2کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں