چیئرمین پی سی بی کو شاہین شاہ آفریدی کیخلاف شکایات موصول

 چیئرمین پی سی بی کو شاہین شاہ آفریدی کیخلاف شکایات موصول

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی کو سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کے خلاف شکایات موصول ہوگئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا حالیہ دوروں میں رویہ مبینہ طور پر نامناسب تھا۔

چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ دی گئی کہ شاہین آفریدی کامینجمنٹ سٹاف کے ساتھ رویہ غیرمناسب رہا،ذرائع نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزیاں بھی ہوئیں لیکن مینجمنٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں