فرانس کو شکست دیکر اسپین یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

فرانس کو شکست دیکر اسپین یورو  کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

میونخ (سپورٹس ڈیسک ) یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جرمن شہرمیونخ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں فرانس نے میچ کے آٹھویں منٹ میں گول کرکے سپین کے خلاف برتری حاصل کی جبکہ اسپینش ٹیم کے 16 سالہ لامین یمل نے میچ کے 21 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے سکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔ میچ کے 25 ویں منٹ میں ڈینیئل اولمو نے شاندار گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی جو میچ کے مقررہ وقت تک برقرار رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں