پاکستان کو مات ،بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز جیت گیا

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے فائنل میچ میں پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈ ز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
برمنگھم میں کھیلے گئے ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈ زکے ڈے اینڈ نائٹ فائنل میچ میں پاکستان نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 6وکٹوں پر 156رنزبنائے ،شعیب ملک 36گیندوں پر 41رنزبناکرٹاپ سکوررہے ،انہوں نے 3چھکے لگائے ،کامران اکمل 24اورصہیب مقصود 21رنزبناکر قابل ذکررہے ،مصباح الحق 18رنز پر انجری کے باعث ریٹائرڈ ناٹ آؤٹ رہے ،انوریت سنگھ نے 3وکٹیں لیں ۔بھارت نے آخری اوورکی پہلی گیند پر 5وکٹوں پر 159رنز بنا کر فتح حاصل کی ۔امباتی رائیڈ و50،گرکیرت سنگھ 34اوریوسف پٹھان نے 30رنزبنائے ۔