چیمپئینز ٹرافی:بھارتی بورڈکا ٹیم کے پاکستان نہ جانیکی خبروں سے اظہارلاتعلقی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے بھارتی میڈیا کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کیلئے انڈین کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ جانے اور ہائبرڈ وینیو پر میچز کرانے کے پروپیگنڈا کی خبروں سے لاتعلقی اظہار کردیا۔
نا ئب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلاکا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ایسی خبریں کون چلارہا ہے اور کیوں؟ البتہ بورڈ نے ابھی کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا،قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی اور چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔