محمد حارث پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

محمد حارث پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی نے پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے محمد حارث کو کپتان مقرر کردیا ۔ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل عثمان خان کو پاکستان شاہینز ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔۔

اس کے علاوہ شاہینز کی ریڈ بال ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، ریڈ بال سکواڈ میں شامل کامران غلام، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد علی، مبصر خان، طیب طاہر اور عمر امین وائٹ بال ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ ان کی جگہ عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان، محمد حارث،محمد عمران جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں ۔ عثمان خان نے امریکا میں کھیلے جانے والے ورلد کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کی ٹیم گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر ڈارون پہنچی جہاں وہ بنگلادیش اے کے خلاف چار روزہ دو میچز کھیلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں