مصر کے محمد ذکریا نئے عالمی جونیئر سکواش چیمپئن بن گئے

مصر کے محمد ذکریا نئے عالمی  جونیئر سکواش چیمپئن بن گئے

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) مصر کے ٹاپ سیڈ محمد ذکریا نئے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئے ۔۔۔

جبکہ مصر ہی کی دفاعی چیمپئن 17 سالہ امینہ عارفی مسلسل تیسری مرتبہ عالمی جونیئر ویمن ٹائٹل لے اڑیں۔ مصر نے دو گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیت لیا۔امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں جونئیر چیمپئنشپ میں بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ محمد ذکریا نے کوریا کے جو ینگ نا کو 37 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے شکست دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں