ٹی20ورلڈکپ:آئی سی سی کو کو 167ملین ڈالر کانقصان

 ٹی20ورلڈکپ:آئی سی سی کو کو 167ملین ڈالر کانقصان

دبئی (سپورٹس ڈیسک )امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 167ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے ممبران رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول مالی اور آپریشنل معاملات پر بورڈ میٹنگ میں سوالات کرینگے جبکہ میگا ایونٹ میں اضافی رقم اور میچز کروانے سے متعلق بھی اہم فیصلے ہونگے ۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ناقص انتظامات اور امریکا میں کرکٹ کے فروغ کی کوششوں کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو 167 ملین ڈالر یعنی 46 ارب 50کروڑ 26 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں کا نقصان اٹھانا پڑا ۔آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک آزاد کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کمپنی نے آئی سی سی سے منظور بجٹ کے علاوہ 2کروڑ ڈالرز کی درخواست کی تھی، بورڈ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ رقم کیش ادائیگیوں کیلئے بطور لون طلب کی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں