بھارتی میڈیا کا اپنی ٹیم کو پاکستان جا کر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا مشورہ

بھارتی میڈیا کا اپنی ٹیم کو پاکستان جا کر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا مشورہ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستان جانے کی آوازیں خود ان کے اپنے میڈیا میں اٹھنے لگی ہیں۔

 اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان جاکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنی چاہیے ۔ کھیلوں کو ہمیشہ سیاست سے دور رکھنا چاہیے ۔اگر بھارتی ٹیم پاکستان گئی تو اس سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی حالات بھی بہتر ہونگے ۔ ٹائمز آف انڈیا نے مزید کہا کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر کھیلوں کا نقصان نہیں ہونا چاہیے ۔ کھیلوں کے مقابلے کا بائیکاٹ کرنا محض دکھاوا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں