یو اے ای کیخلاف میچ میں گل فیروزہ کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

یو اے ای کیخلاف میچ میں گل فیروزہ کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

دمبولا(سپورٹس ڈیسک ) ویمنز ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی گل فیروزہ کی جانب سے شاندار کیچ پکڑا گیا ۔۔

جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے والی گل فیروزہ نے فیلڈنگ میں بھی شاندار مظاہرہ کیا۔گل فیروزہ نے سپنر سعدیہ اقبال کی گیند پر یو اے ای کی بلے باز ہینا ہاٹ چاندانی کا ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا جس پر شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔واضح رہے کہ اوپنر گل فیروزہ نے 8 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں