فرانس:اولمپکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی پر مشتبہ شخص گرفتار

پیرس (سپورٹس ڈیسک )فرانس میں اولمپکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی پر مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔فرانسیسی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ۔۔۔
کہ فرانس کے جنوب مغربی علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص اولمپکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔فرانس کی انسداد دہشت گردی فورس نے 18 سالہ نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔