کینیڈا کے شہر برامپٹن میں عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں عالمی  معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ

برامپٹن (سپورٹس ڈیسک )کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو کہ چار سال میں مکمل ہوگا۔

برامپٹن شہر کے میئر پیٹرک براؤن نے کینیڈا جی ٹی 20 کے چوتھے سیزن کی افتتاحی تقریب کے بعد برامپٹن میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے منصوبے سے متعلق گفتگو کی اور کہا کہ برامپٹن شہر کرکٹ کے چاہنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ہم کرکٹ شائقین کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ برامپٹن میں مجوزہ کرکٹ سٹیڈیم شمالی امریکا میں سب سے بڑا اسٹیڈیم ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے معیار کے مطابق ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں