دوسرا میچ:بنگلادیش اے پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ

 دوسرا میچ:بنگلادیش اے پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ

ڈارون (سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کیخلاف دوسرے 4 روزہ میچ میں بنگلادیش اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ڈارون میں کھیلے جارہے ۔۔

میچ میں شاہینز نے پہلے میچ کے بعد 4 تبدیلیاں کرتے ہوئے عرفان خان، فیصل اکرم، طیب طاہر اور کاشف علی کو موقع دیا ۔ بنگلادیش اے کی پہلی اننگز میں کپتان محمود الحسن جوئے نے 69 جبکہ آئچ ملا نے 55 رنز بنائے ۔ شاہینز کی جانب سے خرم شہزاد نے 69 رنز دے کر3 جبکہ کاشف علی اور فیصل اکرم نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگز میں شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان 4 اور حسیب اللہ 18 بناکر آؤٹ ہوگئے ، کھیل ختم ہونے پر عمیر بن یوسف 7 اور محمد علی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں