بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، متعدد تبدیلیوں کا امکان

 بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، متعدد تبدیلیوں کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی۔قومی ٹیم نے آخری ٹیسٹ میچ جنوری میں آسٹریلیا میں کھیلا تھا اور اب ٹیسٹ سکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق کئی کھلاڑی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر سکواڈ میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے ۔محمد ہریرہ اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف، وسیم جونیئر، صائم ایوب اور نعمان علی کا جگہ بنانا مشکل ہے ۔علاوہ ازیں سکواڈ میں شمولیت کے لیے امام الحق کے نام پر بحث ہوگی جبکہ عامر جمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ ہوگا، ریڈ بال فارمیٹ میں ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی پر ٹیسٹ سکواڈ کو فائنل کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں