وقار یونس نے پی سی بی کیلئے کام شروع کردیا

وقار یونس نے پی سی بی  کیلئے کام شروع کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )وقار یونس نے بطور ایڈوائزر کرکٹ افیئرز پی سی بی چیئرمین کے عہدے پر کام شروع کر دیا۔وقار یونس کی پہلی اسائنمنٹ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے معاملات دیکھنا ہیں۔۔

وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹرز اور کوچز کے ساتھ معاملات دیکھ رہے ہیں۔بنگلادیش کے خلاف سیریز کا آغاز 21 اگست سے ہو گا جبکہ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کا اعلان اور کیمپ کا فیصلہ ہو گا، مہمان ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں