ناروے کپ :پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ناروے کپ :پاکستان سٹریٹ چائلڈ  فٹبال ٹیم پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

اوسلو(سپورٹس ڈیسک )ناروے کپ فٹبال کی انڈر۔17 کیٹیگری میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور راؤنڈ آف 32 کا میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔راؤنڈ آف 32 کے میچ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے شارلٹن کلب کو 0-5 سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ایک اور دوسرے ہاف میں چار گول کیے ۔سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے 2، عبید اللّٰہ، اویس اور محمد عیسیٰ نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں