خاتون باکسر کے مقابلے پر مرد ٹرانسجینڈر ، اولمپکس میں نیا تنازع

خاتون باکسر کے مقابلے پر مرد ٹرانسجینڈر ، اولمپکس میں نیا تنازع

پیرس (سپورٹس ڈیسک ) پیرس اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں خاتون کے مقابلے میں ٹرانسجینڈر کو اتارنے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

 الجزائر کی ایمان خلیف نے اطالوی باکسر انجلینا کارینی کو صرف 46 سیکنڈ میں رنگ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔کارینی نے انکشاف کیا کہ ایمان خلیف کے مکے ان کے پورے کیرئیر میں کھائے مکوں سے زیادہ سخت اور مشکل تھے ۔اس موقع پر اطالوی باکسر کارینی نے خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور انکی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب رواں ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اولمپکس جینڈر پالیسیز پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں