ہنگرین باکسر نے الجیرین خاتون باکسر کیخلاف توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیں

 ہنگرین باکسر نے الجیرین خاتون باکسر کیخلاف توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیں

پیرس(سپورٹس ڈیسک )الجیرین باکسر ایمان خلیف کے گرد تنازعہ شدت اختیار کرنے لگا، ایمان کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگری کی باکسر لوسا ہموری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیں۔

لوسا ہموری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حریف باکسر کی توہین میں پوسٹس شیئر کیں، بعد ازاں توہین آمیز پوسٹس پر شدید تنقید کے بعد ہنگرین باکسر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹس ہٹانے پر مجبور ہوگئیں۔ہنگرئین باکسر کی توہین آمیز پوسٹس پر الجیرئین اولمپک کمیٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو احتجاجی خط لکھ دیا۔خط میں الجیرین اولمپک کمیٹی کا کہنا تھا کہ حریف ایتھلیٹ پر توہین آمیز اور تعصب پر مبنی پوسٹ آئی او سی چارٹر کے خلاف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں