ایشین والی بال ،قومی ٹیم کانسی کا تمغہ لیکر وطن پہنچ گئی

 ایشین والی بال ،قومی ٹیم کانسی کا تمغہ لیکر وطن پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)15 ویں ایشین مینز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

 ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسلام آباد والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری محمد اکرم ، پاکستان والی بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ احساس اقبال اور پاکستان ویمن ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رانا وسیم نے پرتپاک استقبال کیا۔اسلام آباد پہنچنے کے بعد ٹیم اور آفیشلز نے پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی)کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ سے ملاقات کی۔ ڈی جی پی ایس بی نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کی لگن اور محنت کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے والی بال کے بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا مقام بلند کرنے میں ان کی کامیابیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں