وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پی سی بی نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس بھی پریس کانفرنس کریں گے ۔پریس کانفرنس کیلئے ایڈوائزری میں وقار یونس کو بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین متعارف کرایا گیا ۔وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔