پاکستان شاہینز کا ٹریننگ کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستان شاہینز کا ٹریننگ کیمپ تیسرے روز اسلام آباد کلب میں جاری رہا ۔کھلاڑیوں کی ہیڈ کوچ عمر گل کے زیر نگرانی پریکٹس کی گئی ۔
کیمپ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی موجود تھے ۔پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلا چار روزہ میچ تیرہ اگست سے اسلام آباد کلب میں کھیلے گی۔