ارشد ندیم کو نجی بینک کی جانب سے 92لاکھ 97 ہزار کا انعام

ارشد ندیم کو نجی بینک کی جانب سے 92لاکھ 97 ہزار کا انعام

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) پیرس اولمپکس2024 میں نئے ریکارڈ کے ساتھ پاکستان کو جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل دلوانے والے ارشد ندیم کیلئے ۔۔

نجی بینک کی جانب سے کراچی میں اعزازی تقریب سجائی گئی جس میں انتظامیہ نے 27 سالہ ایتھلیٹ کو 9.297 ملین (92 لاکھ 97 ہزار روپے ) کی انعامی رقم دی۔ارشد ندیم نے بینک کے بانی صدر اور سی ای او عرفان صدیقی سے چیک وصول کیا۔ بینک کے مطابق ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے والی 92.97 میٹر کی تھرو کے ہر میٹر کے عوض ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے جبکہ انہیں یادگاری شیلڈ اور گولڈ میڈل بھی پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ اور والد کو بھی بینک کی جانب سے تحائف دیئے گئے ۔ اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں کامیابی کیلئے بہت پر امید تھا، بھر پور محنت کی جس کا پھل ملا، جبکہ عظیم کامیابی میں میرے والدین کی دعاؤں کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ملک و قوم نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔ تقریب میں ارشد ندیم کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں