کلدیپ یادیو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے خواہاں

کلدیپ یادیو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے خواہاں

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی سپنر کلدیپ یادیو نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔کلدیپ یادیو نے کہا کہ وہ پہلے کبھی پاکستان نہیں گئے ۔۔

 اگر موقع ملا تو وہ کافی پُرجوش ہوں گے ۔ کرکٹر کا کام کرکٹ کھیلنا ہے ۔ جہاں بھیجا جائے گا، جا کر کھیلیں گے ، پاکستانی اچھے ہیں جب بھی موقع ملے گا وہاں جاکر کھیلیں گے ۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لیے میلبرن گئے ہوئے ہیں، بھارتی سپنر نے میلبرن میں دنیائے کرکٹ کے عظیم سپنر شین وارن کے مجسمے کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں