بنگلہ دیش سے شکست ،شاہد آفریدی بھی قومی ٹیم پربرس پڑے

بنگلہ دیش سے شکست ،شاہد آفریدی بھی قومی ٹیم پربرس پڑے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بنگلہ دیش کے ہاتھوں پنڈی ٹیسٹ میں عبرتناک شکست پر قومی ٹیم پر برس پڑے ،بوم بوم شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا۔۔

 کہ 10 وکٹوں کی شکست اس قسم کی پچ تیار کرنے ، 4 فاسٹ بالرز کو منتخب کرنے اور ایک سپیشلسٹ سپنر کو باہر بٹھانے کے فیصلے پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے ۔ ان فیصلوں سے ہوم کنڈیشنز کے بارے میں معلومات کی واضح کمی ظاہر ہوتی ہے ۔ کچھ بھی ہو بنگلہ دیش نے جس طرح یہ پورا ٹیسٹ کھیلا ہے اس کا کریڈٹ انہیں دینا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں