جے شاہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا چیمپئینز ٹرافی کیلئے اہم :راشدلطیف

 جے شاہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا چیمپئینز  ٹرافی کیلئے اہم :راشدلطیف

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے جے شاہ کے آئی سی سی کے چیئرمین تقرری پر کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا بلامقابلہ بطور آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونا پاکستان کیلئے ۔۔

چیمپئینز ٹرافی 2025کیلئے نہایت اہم ہے جس کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے ۔انہوں نے اشارہ دیا کہ جے شاہ کی تقرری کو چیلنج نہ کرنے کا پاکستان کا فیصلہ ایک اقدام ہوسکتا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر ینگے ، پی سی بی نے کسی وجہ سے شاہ کی تقرری کی مخالفت نہیں کی ہے ، اگر ہندوستان کی ٹیم آتی ہے تو یہ اقدام بھی حمایت کی وجہ ہوسکتا ہے ۔

 جے شاہ کے بلامقابلہ منتخب ہونے سے ایک بات یقینی ہے کہ بھارتی ٹیم کی آمد کے حوالے سے آدھی منظوری مل چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں