اگلے ٹی20ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو ہرادیگی :محمد آصف

اگلے ٹی20ورلڈکپ میں بھی امریکی  ٹیم پاکستان کو ہرادیگی :محمد آصف

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )سابق کرکٹر محمد آصف نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران محمد آصف نے پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم سے ہار رہے ہیں، محض ہوسٹ ہونے کی وجہ سے کھیلنے والی ٹیم سے ہارنا شرمناک ہے ۔

اور جس طرح کی پاکستان کرکٹ چل رہی ہے امریکا ایک مرتبہ پھر پاکستان کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں ہرا دے گا کیونکہ پوری دنیا 2، 3 سال کا پلان لیکر چلتی ہے لیکن ہمارے پاس ایسا نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں