بجٹ ایشو پر پی ایس بی کی غلط فہمیاں جلد دور کردینگے :ہاکی فیڈریشن

بجٹ ایشو پر پی ایس بی کی غلط فہمیاں  جلد دور کردینگے :ہاکی فیڈریشن

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا کہنا ہے کہ بجٹ ایشو پر پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی غلط فہمیاں جلد دور کردیں گے ۔

ترجمان پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ پی ایس بی اور وزارت کھیل نے ہمیشہ تعاون کیا، مل کر چلنا چاہتے ہیں۔ چین میں لمبا کیمپ لگانے کا پلان تھا، جس کا مجوزہ بجٹ مانگا۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے زیادہ لڑکوں کو چین میں تیاری کروانا چاہتے تھے ۔

مجوزہ بجٹ بھجوانے میں تاخیر ضرور ہوئی مگر مل بیٹھ کر معاملہ حل کریں گے ۔ ٹکٹس کا انتظام خود کیا،اسپورٹس بورڈ رقم دے گا تو ادائیگی کردینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں