کمر کی تکلیف :بنگلہ دیشی بولر شورف الاسلام دوسراٹیسٹ نہ کھیل سکے

 کمر کی تکلیف :بنگلہ دیشی بولر شورف  الاسلام دوسراٹیسٹ نہ کھیل سکے

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل بنگلادیشی فاسٹ بولر شورف الاسلام کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے فاسٹ بولر شورف الاسلام دوسرے ٹیسٹ سے قبل کمر تکلیف کے باعث آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ تسکین احمد کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ۔بنگلادیشی ٹیم کے فزیو بایجد الاسلام خان کا کہنا ہے کہ شورف الاسلام کے ایم آر آئی اسکین میں گریڈ 1 انجری کی تصدیق ہوئی ہے جس سے صحتیاب ہونے میں 10 دن لگ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں