ہاکی ٹیم کے فنڈز روکنے کے الزامات بے بنیاد :سپورٹس بورڈ

ہاکی ٹیم کے فنڈز روکنے کے الزامات بے بنیاد :سپورٹس بورڈ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے فنڈز روکنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے۔۔

 مسترد کردیا اور کہا کہ پی ایچ ایف نے جس رقم کا تقاضا کیا تھا وہ طے شدہ معیار سے کافی زیادہ تھی،پی ایس بی حال ہی میں 9 کروڑ 66 لاکھ روپے پی ایچ ایف کو دے چکا، ایشین چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔پی ایس بی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فنڈز کی فراہمی میں تاخیر کی ایک اور وجہ پی ایچ ایف کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات کی بر وقت فراہمی میں ناکامی ہے ۔ترجمان پی ایس بی کے مطابق پی ایچ ایف نے 27 کھلاڑیوں اور 6 آفیشلز کیلئے 55 ملین روپے سے زائد کے بجٹ کے ساتھ 60000 امریکی ڈالرز کی بھی درخواست کی تھی، جو کہ طے شدہ عالمی معیار سے کہیں زیادہ اور غیر ضروری تھی۔ پی ایس بی نے اس کے بجائے 19 کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز کیلئے سفری اخراجات دینے کرنے کی پیشکش کی تھی۔ پی ایچ ایف نے جب دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلے ہی ٹکٹیں بک کرالی ہیں تو پی ایس بی نے اصل رسیدیں موصول ہونے پر ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں