انگلینڈ، پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کی وضاحت کا خواہشمند

انگلینڈ، پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز  کے شیڈول کی وضاحت کا خواہشمند

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے شیڈول میں کسی باضابطہ تبدیلی کے حوالے سے وضاحت طلب کرلی ،کراچی سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے وینیو کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس کے بعد پاکستان انگلینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ابو ظہبی میں بھی ایک ٹیسٹ کروانے کی رپورٹ سامنے آئی جبکہ راولپنڈی میں دو اور ملتان میں ایک ٹیسٹ کرانے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی خبروں کے بعد انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے موجودہ صورتحال پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔برینڈن میکلم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل میڈیا ٹاک پر پاک انگلینڈ سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے ہم واقعی کچھ نہیں جانتے ۔ ہم تب تک ٹیم کا انتخاب نہیں کر سکتے جب تک ہمیں علم نہ ہو کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں۔ یہ بہت اچھا ہو گا کہ اگلے کچھ روز میں اس حوالے سے پتہ چل جائے ، جب ہمیں معلوم ہو جائے گا تب ہم مل بیٹھیں گے ، ہم کنڈیشنز کے مطابق حریف ٹیم کے خلاف اچھی ٹیم بنا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں