ویمنز ٹی20ورلڈ کپ:پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ

ویمنز ٹی20ورلڈ کپ:پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ٹور سے متعلق آئی سی سی سے رابطہ ہوا ہے ۔۔

اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹرافی ٹور کیلئے 18 سے 20 ستمبر کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کی بات کی جائے تو میگا ایونٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب فاطمہ ثنا ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں