ایس چیلنجر ٹور سکواش:نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایس چیلنجر ٹور سکواش:نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے نور زمان ایس چیلنجر ٹور اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے ڈیرن پرگاسم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

نور زمان نے 62 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے میں 4-11، 14-12، 11-8، 9-11 اور 11-4 سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب پاکستان کے ناصر اقبال کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، انہیں بھارت کے ٹاپ سیڈ ویلاون سینتھیکمار نے 0-3 سے ہرایا۔نور زمان سیمی فائنل میں ملائیشیا کے سیکنڈ سیڈ ایڈین ادراکیے کے مدمقابل ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں