ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا خواب پورا نہ ہوسکا

 ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا خواب پورا نہ ہوسکا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )وزارت بین الصوبا ئی رابطہ عملی اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئی۔ وزیراعظم کے احکامات کو دو سال میں بھی عملی جامہ نہ پہنا سکی۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے باوجود متعدد ڈیپارٹمنٹس فٹ بال، ہاکی، والی بال، ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں ٹیمیں بحال نہیں کی جاسکی ہیں۔وزارت بین الصوبا ئی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام دو سال گزرنے کے باوجود تاحال وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد یقینی نہ بنا سکے ۔اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبا ئی رابطہ ندیم ارشاد کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد میں کانفرنس کو بھی انتہا ئی شارٹ نوٹس میں منعقد کیا گیا جس میں ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خدمات سر انجام دینے والے اہم اداروں نے شرکت نہیں کی ۔کانفرنس کا مقام پہلے گن اینڈ کنٹری کلب تھا جسے اچانک تبدیل کرکے مقامی ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں