تیاری کر رہا ، دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آنے کی کوشش:افتخار

تیاری کر رہا ، دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آنے کی کوشش:افتخار

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور آف سپن بولر افتخار احمد ریڈ بال کرکٹ میں واپس آنے کیلئے کوشاں ہیں۔

 فیصل آباد میں پریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں۔ ریڈ بال کی تیاری کر رہا ہوں، صرف ایک اننگز میں موقع ملا۔ کوشش ہے کہ دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آجاؤں۔ مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹر ہوں، دنیا میں مڈل آرڈر بیٹر چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھیلتے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھے نمبر پر پرفارم کیا ہے ، چاہتا ہوں کہ جس نمبر پر پرفارم کیا اُسی پر قومی ٹیم میں بھی کھیلوں۔ ہمیشہ مصباح الحق کو فالو کرتا ہوں۔ ون ڈے کرکٹ میں صورت حال کو دیکھ کر کھیلنا پڑتا ہے ، جہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت پڑی وہاں پاورہٹنگ کروں گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں