چیمپئنز کپ کیلئے ٹکٹ آج سے دستیاب ہونگے
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) فیصل آباد میں 12ستمبر سے شروع ہونیوالے چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے ٹکٹ آج سے سٹیڈیم کے قریب نامزدٹی سی ایس آٹ لیٹس اور 10 ستمبر کو باکس آفس پر دستیاب ہوں گے ۔۔۔
جبکہ آن لائن ٹکٹ pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس انکلوژر (حنیف محمد تسلیم عارف، اعجاز احمد جونیئر، مصباح الحق اور جنرل انکلوژرشاہد نذیر، وقار یونس، وسیم اکرم اور ظہیر عباس میں 12 سے 22 ستمبر تک مفت داخلے کا اعلان کیا ہے ۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ24، 25 اور 27 ستمبر کو ہونے والے پلے آف کیلئے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژرز میں ٹکٹ بالترتیب 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فائنل کیلئے شائقین جنرل انکلوژر کے ٹکٹ 300 روپے اور فرسٹ کلاس انکلوژر میں ٹکٹ 400 روپے میں خرید سکتے ہیں۔