چیمپئنز کپ نئے کھلاڑیوں کیلئے خود کو منوانے کا موقع: محسن نقوی

چیمپئنز کپ  نئے کھلاڑیوں کیلئے خود کو منوانے کا  موقع: محسن  نقوی

فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ چیمپئنز کپ میں نئے کھلاڑیوں کیلئے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے ۔

فیصل آباد کرکٹ گراؤنڈ میں چیئرمین پی سی بی نے چیمپئنز کپ کے مینٹورز سے ملاقات کی اور کہا کہ چیمپئنزکپ کو برانڈ بنانے کیلئے مینٹورز پر بھاری ذمہ داری ہے ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فیصل آباد کے تاریخی اقبال سٹیڈیم کی حالت بہتر بنائی جائیگی، کھلاڑیوں کو پریکٹس کی یکساں سہولتیں دینگے ۔ ملاقات میں مصباح الحق، شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق اور سرفراز احمد سے ایونٹ پر مشاورت ہوئی۔ مینٹورز نے اقبال سٹیڈیم کی پچز اور گراؤنڈ کی بہتری کی تجاویز دیں۔ادھر چیمپئنز ون ڈے کپ کے ابتدائی پریکٹس میچ میں لائنزسکواڈ نے پینتھرز کو231 رنز سے بڑی شکست دیدی۔لائنز سکواڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 398 رنز بنائے ، امام الحق نے 114 گیندوں پر 178 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ، پینتھرز کی جانب سے عماد بٹ نے 3اور محمد حسنین نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کی پوری ٹیم167رنز پر ڈھیرہوگئی، رضوان محمود 58 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پینتھرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ، لائنز کی جانب سے فیصل اکرم نے 3 اور عامر یامین نے 2وکٹیں حاصل کیں۔دوسرا پریکٹس میچ آج وولوز اور ڈولفنزکے درمیان کھیلا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں