ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان، پانچ درہم سے شروع ہوگی

 ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ ٹکٹوں کی قیمت  کا اعلان، پانچ درہم سے شروع ہوگی

دبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا گیا۔ دبئی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت پانچ درہم سے شروع ہوگی۔ قیمتوں کو فینز کی پہنچ میں رکھا گیا ہے ۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 18سال سے کم عمر فینز کے لیے داخلہ فری ہوگا۔ ٹکٹوں کی تفصیلات کی رونمائی اور برج خلیفہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے رنگوں سے روشن کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ میگاایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں