وقار یونس کی بطور ایڈوائزر پی سی بی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

وقار یونس کی بطور ایڈوائزر پی سی بی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت وکیل کے پیش نے ہونے پر غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ۔۔۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاکہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے کیونکہ تقرری کیلئے کوئی اخبار اشتہار نہیں دیا گیا۔ تقرری کالعدم قرار دے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں